میانوالی‘ گوجر خان (نامہ نگاران) ضلعی صدر تحریک انصاف سلیم گل خان کی جانب سے ڈی پی او میانوالی کو وزیراعظم شہباز شریف‘ مریم نواز‘ نواز شریف‘ خواجہ آصف‘ رانا ثناءکے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دے دی گئی ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کےخلاف سات ماہ قبل پریس کانفرنس میں اعلی انتظامی آفیسرز و عدلیہ کو دھمکانے اور دہشت پھیلانے کے الزامات کے تحت سابق کونسلر وارڈ نمبر 3 مرزا محمد بشیر نے تھانہ گوجر خان میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ اس موقع پر سینئر قانون دان راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ، ممتاز سیاسی شخصیت حاجی حبیب وارثی، پی ٹی آئی رہنما راجہ وحید بھی انکے ہمراہ تھے۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ وہ بحیثیت محب وطن شہری سیاسی اداروں کی عزت کرتا ہے، 29 جنوری 2022ءکو رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں پنجاب کے چیف سیکرٹری، اعلی انتظامی عہدیداران اور عدلیہ کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان میں ہی رہنا ہے، آپ کے بال بچے بھی پاکستان میں ہی رہائش پذیر ہیں، آپ کا حساب کتاب کرونگا اور ایسی سزا دوں گا کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
نواز‘ شہباز‘ مریم کیخلاف میانوالی‘ رانا ثناءکیخلاف گوجر خان میں اندراج مقدمہ کی درخواست
Aug 25, 2022