ماحول دوست سفری سہولیات کا خواب پورا ہونے کو ہے: ہارون اکبر 

Aug 25, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی اور کوسیس گروپ کے مابین الیکٹرک بسیں چلانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے۔چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میاں ہارون اکبر نے کہا کہ عوام کو ماحول دوست انٹرنیشنل معیار کی سفری سہولیات کا خواب جلد پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کوسیس گروپ کی پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس لبرٹی گول چکر آمد، جہاں انہوں نے پنجاب بھر میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے اپنی مختلف تجاویز پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے وفد کے سامنے پیش کی۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے وفد کی سربراہی چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میاں ہارون اکبر کر رہے تھے۔ 

مزیدخبریں