بلڈ کینسر مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر لواحقین کا کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ 

لاہور( نیوز رپورٹر)بلڈ کینسر کے مریضوں اور انکے لواحقین کا حکومت کی جانب سے ادویات نہ دیئے جانے کے خلاف کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ صوبہ بھر کے دوردراز سے آئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی کثیر تعداد اور انکے لواحقین نے ادویات فراہم نہ کئے جانے کے خلاف کلمہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے انکی ادویات بند کردی گئی ہے۔پہلے انہیں ایک دوہفتہ بعد جناح ہسپتال سے ادویات مل جاتی تھی لیکن اب بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں کینسر کے ہزاروں مریض موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ بلڈ کینسر کی میڈیسن چار لاکھ میں آتی ہے اور وہ یہ میڈیسن خریدنے کے متحمل نہیں۔ حکومت غریب مریضوں کو علاج معالجے اور میڈیسن فراہم کرنے کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے لیکن دوسری جانب وہ میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے سسکیاں لے رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بلڈ کینسر کے مریضوں کو فوری طور پر میڈیسن کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور انہیں موت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...