امریکہ میں افغان مہاجرین کی زندگی،اُمیدوں کے برعکس ہے:جوزف اعظم

Aug 25, 2022

نیویارک(نوائے وقت رپورٹ)افغان ،امریکہ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین جوزف اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ میں افغان مہاجرین کی زندگی ان کی امیدوں کے بالکل برعکس ہے ۔یہاں 75000سے زائد افغان شہریوں کو آپریشن”اتحادیوں کو خوش آمدید“ کے تحت گزشتہ برس لایا گیا تھا۔اب انہیں یہاں قدم جمانے کی کوششوں میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکہ میں رہائش کی قیمتوں میں اضافہ ان کےلئے شدید درد سر بنا ہوا ہے۔انہوں نے ایک افغان مہاجر خاتون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 23سالہ شیلا کو بھی یہاں رہائش جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے مشکل کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ میں آنے والے افغان مہاجرین کے مسائل حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

مزیدخبریں