قومی سکواڈ کی امارات میں تیاریاں افغان کرکٹرز سے بھی ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کیلئےءمتحدہ عرب امارات میں تیاریاں شرو ع ہوگئیں ۔ قومی ٹیم نے دبئی میں باﺅلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی ۔پریکٹس سیشن کے دوران افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راشد خان ‘کپتان محمد نبی و دیگر کھلاڑی قومی کرکٹر سے آملے اور گپ شپ کرتے رہے ۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی ‘وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ‘فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف ‘بیٹر فخر زمان ودیگر شامل تھے ۔ کھلاڑی ایک دوسرے سے گلے ملے اور گپ شپ کرتے رہے ۔ محمد حسنین آج ٹریننگ سیشن جوائن کریں گے۔قومی سکواڈ آج بھی سہ پہر 4 سے شام 6 بجے تک اسی مقام پر پریکٹس سیشن کرے گاافغانستان ٹیم کل سری لنکا کے خلاف ایشیاٹی ٹونٹی کا آغا زکرے گی ۔ پاکستان کا افتتاحی میچ 28اگست کو بھارت کے خلاف ہے ۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کی انجری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ باو¿لنگ اٹیک میں ان کی عدم موجودگی آئندہ ایشیا کپ 2022 میں قومی ٹیم کیلئے اچھا ثابت نہیں ہو گی۔ ایشیا کپ میں شاہین کی عدم شرکت ٹیم کو نقصان پہنچائے گی کیونکہ شاہین اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں ٹاپ پرفارمر ہیں۔انہوں نے پوری دنیا میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے باو¿لنگ کوچ عمر رشید کو ایشیاکپ کیلئے پاکستان مینز ٹیم کےساتھ اسسٹنٹ ٹو فاسٹ باو¿لنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔عمر رشید نے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلرز کی ڈویلپمنٹ کیلئے کام کیا ہے جبکہ انہوں نے فاسٹ باﺅر محمد حسنین کی انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی میں بھی مدد کی ہے۔عمر رشید اب یو اے اے میں اپنی نئی ذمہ داریوں میں فاسٹ باﺅلنگ کوچ شان ٹیٹ کی معاونت کریں گے۔عمر رشید کو پلئیر سپورٹ سٹاف کی فہرست میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی تجویز پر شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا۔سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی ہے۔کھلاڑی پرجوش ہیں، ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں ۔ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، گزشتہ تین سالوں سے ان کی کارکردگی میں بھی تسلسل واضح ہے ۔ وہ کپتانی کے ساتھ ساتھ تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وہ کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنوں اور جہاں ممکن ہو ہلکی پھلکی ٹیوننگ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...