آئی سی سی پلیئرز رینکنگ: بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 میں موجود

Aug 25, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹس میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے راسی ونڈرڈوسن دوسرے ‘ کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر ہیں۔ امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ فخر زمان 3 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں سے 14 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹونٹی میں بیٹرزمیںبابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر آگئے۔باﺅلرزمیں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کاپہلا ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کا دوسرا نمبر ہے۔ شاہین آفریدی 13 ویں جبکہ محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر آ گئے۔باﺅلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔بھارت کے جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کے آل راو¿نڈرز میں رویندرا جڈیجا پہلا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایشیا کپ 2022ءسے قبل پاکستان اور بھارت کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت نے فہرست میں ایک درجے ترقی حاصل کر لی ہے۔ بھارت کا تیسرا جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

مزیدخبریں