پی پی ڈی بی کا اجلاس  روڈز سیکٹرز کی21ترقیاتی سکیموں  کیلئے 27ارب سے زائد کی کلئیرنس 

Aug 25, 2022

لاہو ر(کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں روڈز سیکٹرز کی21ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 27ارب 54کروڑ 15لاکھ 90ہزار روپے کی کلئیرنس جبکہ ریجنل پلاننگ سیکٹر کی ایک ترقیاتی سکیم کیلئے 1 ارب 73 کروڑ 23 لاکھ 86 ہزار روپے کی منظوری دی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل کی زیر صدارت 6 گھنٹے طویل اجلاس پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی کلئیرنس دی گئی ،مختلف پراجیکٹس کی کلئیرنس دے کر اْس کی حتمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوا دیا جبکہ ریجنل پلاننگ سیکٹر کی سکیم پی اینڈ ڈی بورڈ کی ادارہ جاتی مضبوطی اور پبلک سیکٹر ملازمین کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے 1 ارب 73 کروڑ 23 لاکھ 86ہزار روپے کی منظوری دی۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں