سرکاری ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کا قیام

مکرمی:۔ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سستا، دیرپا اور سرجری کے بغیر بہترین طریقہ علاج ہے اور پاکستانی عوام اس طریقہ علاج سے نا صرف مانوس ہیں بلکہ اکثریت اس طرف مائل بھی ہے۔ قیام پاکستان سے  آج تک ملک بھر میں متعدد  ہومیوپیتھک میڈیکل کالجز چار سالہ کورس کروا کر ہر سال ہزاروں ڈاکٹر تیار کرکے ہومیو طریقہ علاج کو زندہ رکھے ہوئے ہیں مگر افسوس کہ سرکاری سطح پر اب تک کوئی ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کا قیام عمل میں نہیں آسکا ہے ۔ حکومت پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر بڑے شہر میں سرکاری ہو میو کالج بنائے جائیں تاکہ اس طریقہ علاج کی سر پرستی ہو سکے اور اسے فروغ مل سکے۔ نیز ڈی ایچ کیو  سطح کی طرح دیہی مرکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کے علاوہ بہبود آبادی کے تمام فلاحی مرکز میں بھی ایک ایک ہومیو ڈاکٹر تعنیات کیا جائے۔(ارشاد علی اٹک 0300-5607303)

ای پیپر دی نیشن