اوکاڑہ‘ بصیرپور (نامہ نگاران) اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر کوڑا کرکٹ اٹھانے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ رینالہ خورد کی بیوہ خاتون اقبال بی بی کی نوجوان بیٹی فوزیہ کوڑا کرکٹ اٹھانے گئی تو مسلح رمضان اور نوید اْسے زبردستی گھر کے اندر لے گئے۔ جہاں رمضان نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اْسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بصیرپور سے نامہ نگار کے مطابق درندہ صفت شخص نے تین سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کوٹ شیرخاں کی رہائشی خاتون کھیتوں میں مزدوری کیلئے گئی جو اپنے تین سالہ پوتے’’ن‘‘ کو بھی ساتھ لے گئی جس نے اپنے پوتے کو گائوں کے رہائشی غلام فرید کے ساتھ گھر واپس بھجوا دیا جو راستہ میں اسے کمادکی فصل میں لے گیا اور زیادتی کی۔ بچے کا شور سن کر قریب کھیتوں میں کام کرتے ہوئے افرادکے موقع پر پہنچنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بچے کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی