سپیشل الاؤنس نہ دینے پر کارپوریشن ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج 

Aug 25, 2022

لاہور (خبر نگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین نے پندرہ فیصد سپیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹریٹ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا جام، چند روز قبل سیکرٹری بلدیات سے ملازمین کے صدر گل نواز خان چیئرمین عنصر علی اور سیکرٹری جنرل محمد احمد کی  ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری بلدیات نے مطالبات کی منظوری کی آمادگی ظاہر کی جس کے بعد یونین نے ہڑتال دس روز کے لیئے مئوخرکر دی۔ احتجاج میں تمام زونز کے ملازمین کی بڑی تعداد سیکرٹریٹ گیٹ کے سامنے پہنچی، مظاہرین کے مطابق سیکرٹری بلدیات کے احکامات کے باوجود انتظامیہ جان بوجھ کر روڑے اٹکا رہی ہے۔ اس وجہ سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دفاتر کی تالابندی بھی کی جائے گی اور دھرنا بھی دیا جائے گا۔ احتجاج کے باعث مال روڈ، لوئر مال سمیت سیکرٹریٹ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا بدترین جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ شہری گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہے۔
احتجاج

مزیدخبریں