شرمیلا فاروقی کی سزا ، نااہلی ختم کرنے کے خلاف نیب اپیل،  ریکارڈ طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے شرمیلا فاروقی کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کے خلاف نیب اپیل میں مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ میں شرمیلا فاروقی کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت چیف جسٹس کی سربرا ہی میں قائم بنچ نے کی۔ دوران سماعت نیب وکیل نے موقف اپنایا کہ پراسیکوٹر نیب ستار اعوان نے موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کو 2001 میں پانچ سال قید اور 21 سال نااہلی کی سزا ہوئی۔ نیب نے 2016ء میں الیکشن کمشن کو شرمیلا فاروقی کے حوالے سے خط لکھا، الیکشن کمشن کو بتایا کہ شرمیلا عوامی عہدے کیلئے اہل نہیں، جس پر شرمیلا فاروقی نے نیب کا خط سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، کیس سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے خط کے ساتھ شرمیلا فاروقی کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ سزا کیخلاف شرمیلا نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہو سکتی؟ شرمیلا فاروقی کے وکیل نے کہا آمریت کے دوران سزا کیخلاف اپیل کرنا بے سود تھا، چیف جسٹس نے کہا نوازشریف کی طیارہ سازش کیس سزا سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دی تھی، نوازشریف نے موقف اپنایا تھا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نظرثانی بروقت دائر نہیں کر سکے تھے۔
 ریکارڈ طلب

ای پیپر دی نیشن