بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن، وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

Aug 25, 2022

چناب نگر (نمائندہ خصوصی) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے‘ شہری علاقوں میں 4سے 5گھنٹے، دیہی علاقوں میں 6سے 8گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔ تفصیل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ شہری علاقوں میں 4سے 5گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6سے 8گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ عوام پریشان ہیں، شدید حبس کی وجہ سے بچے اور بوڑھے  اسہال، ڈائریا جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا۔ گرمی کی شدت سے نڈھال عوام پر لوڈشیڈنگ ایک عذاب بن گیا ہے۔ دوسری طرف کاروباری زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور حکام سے  طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوڈشیڈنگ

مزیدخبریں