جدہ (امیر محمد خان سے) خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے منگل کو پاکستان کو امدادی اشیاء کی تیسری کھیپ پہنچائی۔ کھیپ جس میں 950 ٹن وزنی اور 100 ٹرکوں پر لدی 10,000 کھانے کی ٹوکریاں شامل تھیں‘ یہ امداد کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی گئیں، اس سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 70,000 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ منصوبہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کے تحت شروع کیا گیا جو پاکستان کے عوام کو سعودی عرب کی مملکت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
امدادی کھیپ
خادم الحرمین شریفین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء کی تیسری کھیپ پہنچ گئی
Aug 25, 2022