نینسی پلوسی کے شوہر کو  نشے  میں گاڑی چلانے   پر  5 دن  قید،  جرمانہ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کی  عدالت نیامریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر  پال پیلوسی کو  نشے کی حالت میں گاڑی چلانے   کے جرم میں  5 دن  قید اور 6 ہزار 800 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ناپا کانٹی کی عدالت نے  منگل کو یہ سز  ا نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو مئی میں ناپا کانٹی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں سنائی  ہے۔
 ، جج نے  پال پیلوسی کو  گرفتاری کے بعد جیل میں پہلے سے گزارے گئے وقت کے لیے 4 دن کا کریڈٹ دیا اورباقی ایک دن کے بدلے8گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن