واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کی عدالت نیامریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں 5 دن قید اور 6 ہزار 800 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ناپا کانٹی کی عدالت نے منگل کو یہ سز ا نینسی پیلوسی کے شوہر پال پیلوسی کو مئی میں ناپا کانٹی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم میں سنائی ہے۔
، جج نے پال پیلوسی کو گرفتاری کے بعد جیل میں پہلے سے گزارے گئے وقت کے لیے 4 دن کا کریڈٹ دیا اورباقی ایک دن کے بدلے8گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا ہے۔
نینسی پلوسی کے شوہر کو نشے میں گاڑی چلانے پر 5 دن قید، جرمانہ
Aug 25, 2022