شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء سابق ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر این اے 120چوہدری علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت جو صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے کوشاں ہے ضمنی انتخابات کی طرح آئندہ الیکشن میں بھی عوام اتحادی حکومت کا محاسبہ کریگی، کمزور کیلئے کوئی اور قانون ہے اور طاقتور کیلئے اور قانون ہے جس کیخلاف 26 سال سے پی ٹی آئی جدوجہد کر رہی ہے، اپنے ایک بیان میں علی اصغر منڈا نے کہا کہ شہباز گل کو ایک چھوٹے سے بیان پر سزا دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کے بڑے بڑے کلپ موجود ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وفاقی حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے اس سے اداروں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے: علی اصغر منڈا
Aug 25, 2022