نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)اقوام متحدہ کی جانب سے عمران خان پر درج ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے کا نوٹس۔ امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت اور انتقامی پالیسیوں کے سبب پوری دنیا میں پاکستان کو سبکی کا سامنا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سرفراز احمد باٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا گیا۔جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا کہا۔ تو حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔امپورٹڈ حکومت کی اس انتقامی کاروائی کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے۔جو کہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لیکن پاکستان کی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے۔ہم کھڑے تھے ہم کھڑے ہیں ہم کھڑے ہی رہیں گے۔
عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: سرفراز احمد باٹھ
Aug 25, 2022