امپورٹڈ حکومت جمہوریت پسند نہیں شعبدہ باز ثابت ہوئی ہے: ملک بنیامین وٹو 

Aug 25, 2022

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان ملک بنیامین وٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جتنا پی ٹی آئی کو دبانے کی کوشش کرے گی عوام اتنا ہی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کریں گے جمہوری ملک کو جمہوری انداز میں ہی چلایا جانا چاہئے وفاقی حکومت جو آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے وہ ملکی جمہوری عمل پرسیاہ دھبہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میں ملک بنیامین وٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جمہوریت پسند نہیں شعبدہ باز ثابت ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں