ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے: مولانا حافظ محمد یوسف

Aug 25, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مولانا حافظ محمد یوسف نے مسجد مدینہ کولوروڈمیں انجمن نوجوانان کے سابق صدر جبار احمد انصاری کے ختم قل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے دنیا میں اپنی زندگی اس طرح گزارو کہ دنیا سے جانے کے بعد آپ کو اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے ۔مرحوم کی انسانی خدمات کا اعتراف اس کے دوست کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی غلطیوں کوتائیوں کو معاف فرمائیں گے ۔ معروف سماجی شخصیت بانی انجمن نوجوانان سابق صدر پریس کلب عبدالجبار رضا انصاری نے کہا کہ مرحوم سفید پوش انسان تھے۔ دکھی انسانیت کی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہے ایک زندہ دل انسان تھے۔ سابق صدر انجمن نوجوانان سید غلام عباس شیرازی نے کہا کہ مرحوم ایک اچھے انسان تھے۔ مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی ۔صدر انجمن نوجوانان شیخ کاشف نے کہا کہ مرحوم کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی فیملی ہمارے فیملی ہے ان کے دکھ درد میں ہم ان کے ساتھ ہیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مشن انسانیت کی خدمت تھا ہم سب ان کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں