گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تعلیمی بورڈ کی طرف سے مختلف فیسوں میں کیا گیا 170فیصد تک اضافہ واپس لیاجائے، اس مہنگائی میں پسی ہوئی عوام پر بورڈ فیسوں میں ہوشربا اضافے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،میٹرک کے سینکڑوں طلبہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ چکے ہیں جو کسی المیے سے کم نہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین الائنس آف پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز چودھری عظمان رشید، چوہدری محمد شاہد، محمد ندیم انور، راؤ محمد ایوب اور حافظ ذوالفقار شاہدکی قیادت میں وفدکا سیکرٹری گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ چودھری شہزاد احمد، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ سے میٹنگ کے موقع پرمطالبہ،ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ بورڈ کا 80فیصد سے زیادہ کا سٹیک ہولڈر پرائیویٹ سیکٹر ہے لہذا تمام اہم فیصلہ جات میں پرائیویٹ سیکٹر کو ہرلحاظ سے شامل کیا جائے اور بورڈ کے تحت ہونیوالے سیکنڈری سکولز سپورٹس مقابلہ جات کی کمیٹی میں پرائیویٹ سیکٹر کو نمائندگی دی جائے۔ میٹنگ میں کاشف سجیل کھوکھر،عمران رفیق داروغہ، عثمان الرحمن، چوہدری محمدانور، عبدالمجیدندیم، ڈاکٹر امان اللہ، محمود ریاض چوہدری، نعیم اللہ دیو، عبدالحمید آفتاب، حافظ سرفرازعلی، گل زمان،خاقان محمود ودیگر 35 پرائیویٹ سکولز مالکان اور بورڈ کے فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ امتحانات، اور کمپیوٹر سیکشن کے آفیسران نے شرکت کی۔