سندھ،جنوبی پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی ہے:عمران حبیب

Aug 25, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی سٹی کامونکی کے صدر عمران حبیب سرویا کا کہنا ہے سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے اضلاع بارشوں سے شدید ترین تباہی کا شکار ہوچکے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ہم سب کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ جتنی تباہی ہو چکی ہے حکومتیں عوام کو اتنا ریلیف نہیں دے سکتیں پاکستان کے تمام ریلیف کے ادارے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں عوام کو بھی اس میں شراکت دار بننا ہوگا۔ میڈیا کو بھی چاہیے کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرے۔جو سیاسی سرکس اسلام آباد میں لگی ہوئی ہے اس کو دیکھ کر سیلاب زدگان میں تشویش پائی جاتی ہے۔عمران خان نے ایک دن بھی سیلاب زدگان کے بارے میں بات نہیں کی کیونکہ یہ اقتدار کا بھوکا بد مست ہاتھی ہے جو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔عمران خان سیلاب زدگان کیلئے بھی چندہ مانگے گا یا صرف اپنی اقتدار کی ذاتی مفادات کیلئے ہی چندہ مانگتے رہیں گے۔

مزیدخبریں