ڈسکہ الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا: عثمان ڈار   

Aug 25, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کا معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انہیں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے30 اگست کو انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے الیکشن کمیشن نے 19 فروری 2021 کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندھلی کی تحقیقات کیلئے طلب کیاالیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار اور فردوس عاشق اعوان کو بھی طلب کیاہے پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں دھاندھلی کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے دھاندلی کا جواز نہیں عمر ڈار انتخابی مہم کا حصہ نہیں تھے انہیں طلبی کا نوٹس سمجھ سے باہر ہے، عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن فرمائشی پروگرام کے تحت انکوائریاں کھولنے کا سلسلہ بند کریپی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں الیکشن کمیشن کی اپنی ساکھ تباہ کر رہا ہے، عثمان ڈار نے کہا کہ اداروں اور قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن نا انصافی کی اجازت نہیں دیں گیاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن جانبداری کا عنصر ختم کرنا ہوگا۔
عثمان ڈار 

مزیدخبریں