اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی بھی شخص قانون سے مبرا نہیں ، سابق وزیراعظم کیساتھ اداروں اور عدلیہ کو دھمکیاں زیب نہیں دیتیں ، اپنے ایک بیان میں ا حمد نواز جدون نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دو صوبوں میں حکومت ہے لیکن سیلاب متاثرین کی انہیں پرواہ نہیں ، ، حکومت معیشت کی بحالی میں سرگرداں ہے ، پی ٹی آئی انارکی پھیلانے میں مصروف ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو حالات کی سنگینی کا اندازہ تھا ، لیکن حالات توقع سے زیادہ خراب تھے ، تھوڑے وقت میں اگر حکمت عملی اختیار کی گئی تو ملک کے حالات سازگار ہو جائیں گے۔
احمد نواز جدون
عمران خان سمیت کوئی بھی قانون سے مبرا نہیں: احمد نواز جدون
Aug 25, 2022