وزیرمملکت برائے داخلہ کا ایف آئی اے سندھ زون ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ

کراچی( نیوز رپورٹر)وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کا ایف آئی اے سندھ زون ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبداللہ شیخ نے تفصیلی بریفنگ  دیتے ہوئے سندھ زون کی کارکردگی اور ایف آئی اے کے روزمرہ کے عمور کے بارے میں آگاہ کیا۔   وزیرمملکت کو  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبداللہ شیخ نے مزید آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے  ہمیشہ اپنے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ملک میں منی لاندرنگ، سائبر کرائم، انسانی سمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔  عبدالرحمن کانجو نے ایف آئی اے سندھ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے منی لاندرنگ و انسانی سملنگ جیسے سنگین جرائم کو روکنے میں ایف آئی اے ان جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف اپنی کارروائیوں میں مزید اضافہ اور انہیں سخت سے سخت سزا دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔بعد ازاں وفاقی وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا اور ایف آئی اے امیگریشن کے افسران سے ملاقات کی۔  وفاقی وزیر مملکت نے مسافروں سے ملاقات کرتے ہوئے انکے مسائل سنے اور ایف آئی اے امیگریشن کو ہدایات جاری کی کے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے امیگریشن اسٹاف میں اضافہ کیا ہے، جہاں 3 شفٹوں میں اسٹاف کام کرتا تھا اب وہاں 4 شفٹوں میں کام ہورہا ہے۔
وزیر مملکت دورہ

ای پیپر دی نیشن