ڈسکہ ضمنی انتخاب، عثمان ڈار، فردوس عا شق، عمر ڈار کو الیکشن  کمشن پیشی کیلئے نوٹس  

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے ڈسکہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں تحریک انصاف کے 3 اہم رہنماؤں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنے دفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ڈسکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے اور پریزائیڈنگ افسروں میں 3 لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو  30 اگست کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنے دفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ 17 فروری 2021 کو آپ ڈی پی او کے دفتر میں موجود تھے، الزام ہے کہ آپ نے نتائج پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے۔ واضح رہے کہ 19 فروری 2021 کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور بے نظمی کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
 پیشی کا نوٹس 

ای پیپر دی نیشن