چاچڑاں شریف(نامہ نگار)سلطان الہند حضرت معین الدین چشتی اجمیرشریف کے سجادہ نشین الحاج خواجہ بلال چشتی کی چاچڑان شریف آمد سجادہ نشین دربار فرید خواجہ مظہر فرید کے استقبالیہ میں شرکت شاندار استقبال ملک بھر سے سجادگان کی شرکت تفصیل کے مطابق سجادہ نشین دربار حضرت معین الدین چشتی اجمیر شریف آف انڈیا الحاج خواجہ بلال چشتی اجمیری چاچڑان شریف تشریف لائے اور سجادہ نشین دربار فرید مٹھن کوٹ حضرت خواجہ مظہر فرید کوریجہ کی طرف سے دئیے گئیے استقبالیہ میں شرکت کی استقبالیہ میں سجادہ نشین گڑھی اختیا خان خواجہ غلام قطب الدین فریدی,سجادہ نشین دربار حامدیہ صاحبزادہ اسد الرافاعی,چئرمین صادقیہ فاونڈیشن,سید عاشق رسول شاہ آف مٹھن کوٹ,خواجہ,عالم کوریجہ,خواجہ اقبال فرید کوریجہ,مولانا قاسم شاہ ودیگر نے شرکت کی الحاج خواجہ بلال چشتی کی زیارت کرنے عوام کا سمندر امنڈ ایا اور ایک گھنٹہ بعد بھی لوگوں کو زبردستی بٹھایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا کہ چاچڑاں شریف کو سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید کوریجہ کی جائے پیدائیش ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اب اجمیر شریف کے سجادہ نشین کی یہاں آمد اہلیان علاقہ کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے اولیا اللہ کے افکار سے ہزاروں لوگ مسلمان ہوئے استقبالیہ سے اسد الرفاعی,سید عاشق رسول,مولانا قاسم شاہ,عطا الرحمان ودیگر نے خطاب کیا تقریب کے چیف آرگنائزر خواجہ محمد فرید کوریجہ نے سجادہ نشین الحاج بلال چشتی اور تمام سجادگان کی چاچڑان آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر اجمیر شریف کے سجادہ نشین الحاج بلال چشتی نے سجادہ نشین خواجہ مظہر فرید کوریجہ کو خصوصی دستار پہنائی اور تمام سجادگان کے ساتھ ملکر دستار بندی کی اور خصوصی دعا کی اس .موقع پر محفل سماع بھی ہوئی اس سے قبل اجمیر شریف کے سجادہ نشین جونہی چاچڑان شریف پہنچے تو ولی عہد دربار فرید خواجہ کامران فرید کوریجہ,خواجہ محمد فرید کوریجہ کی قیادت میں معززین علاقہ نے ان کا والہانہ اسقبال کیا اور انہیں بڑے جلوس کی شکل میں سرائے فرید لایا گیا اور ان پر پھول نچھاور کیے گئے۔
استقبال