ڈیرہ  پولیس کی بکتر بند بلٹ پروف  گاڑیاں کچہ راجن پور میں موجود    

شاہ صدر دین (خبر نگار) ڈیرہ غازیخان،تمن کھوسہ، شاہ صدردین ، کوٹ مبارک سمیت دیگر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے پر ایس ڈی پی او سرکل صدر سید اعجاز بخاری کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی تاہم بد نام زمانہ لادی گینگ کے علاوہ سجاد عرف سجی برگہ ، عرفان مریڑی گینگ جو تاجروں شہر یوں سے بھتہ لے رہے ہیں کچھ روز قبل سجی برگہ گینگ نے صدیقی مارکیٹ میں متعدد دوکانوں سے 40لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی اسی طرح کوٹ مبارک میں رفیق چنگیل کی دوکان سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے مذکورہ گینگ ڈیرہ پولیس کیلئے چیلنج بن چکے ہیں یہ ڈاکو جدید ترین اسلحہ سے لیس ہیں ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے دو بکتر بند گاڑیاں اور ڈی ایس پی صدر کی بلٹ پروف گاڑی ، جسے لادی گینگ کے خلاف نمایاں اور کردار ادا کیا تھا بکتر بند گاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ متعدد ڈاکو مارے گئے،  ڈیرہ غازیخان کی بکتر بند ،  بلٹ پروف گاڑیاں کچہ راجن پور میں موجود ہیں تاہم بارشوں اور آپریشن ختم ہو نے کے بعد اب بے کار کھڑی ہیں شہریوں نے حیرت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کی جہاں شد ید ضرورت ہے پولیس عام ا سلحہ کیساتھ جدید اسلحہ سے لیس ڈاکوئو ں  سے نبرد آزما ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازیخان سے ایلیٹ فور س کی ٹیمیں بھی ڈیرہ غازی خان سے واپس لے لی گئیں منگوالی گئیں سورش زدہ  علاقہ شاہ صدردین ، کوٹ مبارک میں ڈاکوئو ں کے خلاف موثر آپریشن کیلئے بکتر بند گاڑیاں بلٹ پروف گاڑی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
 بکتر بند

ای پیپر دی نیشن