لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز بابو صابو انٹر کمپلیکس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل ریجن میں 200 سے زائد پودے لگائے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن ڈاکٹر عثمان انور نے "ٹریز آر گرین گولڈن" کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ملک میں صحت مند معاشرے کو فروغ دینا ہے۔ روڈ سیفٹی اور سکیورٹی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام افسران اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں گے۔