لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر شہر بھر میں جنرل ہولڈ اَپ اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران اےک لاکھ 21ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور16ہزار 881 کاریں و دیگر گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ بغیر کاغذات کے 3128، اپلائیڈ فار305،غیر نمونہ نمبر پلیٹ 46موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہر سے ملنے والی43لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔ اسلحہ برآمدگی پر3جبکہ منشیات برآمد ہونے پر 4مقدمات بھی درج کئے گئے۔
ایک ماہ میں اےک لاکھ 21ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں‘16ہزار 881 کاریں و دیگر گاڑیوں کی چیکنگ
Aug 25, 2022