سکولوں کے نان سیلری بجٹ پر ٹیکس بڑھا دیا گیا‘ فائلر سے 32‘ نان فائلر سے  44 فیصد ٹیکس وصول‘ انتظامیہ پریشان  

ملتان (خصوصی رپورٹر)سکولوں کے نان سیلری بجٹ پر ٹیکس بڑھا دیا گیا،فائلر سے 32 اور نان فائلر سے 44 فیصد ٹیکس وصول ہوگا، نان فائلر پر سیلز ٹیکس ساڑھے انیس فیصد ، سروس ٹیکس سترہ فیصد اور انکم ٹیکس تقریبا آٹھ فیصد کٹوتی ہوگی۔فائلر پر سیلز ٹیکس سولہ فیصد ، سروس ٹیکس دس فیصد اور انکم ٹیکس تقریباً ساڑھے چار فیصد کٹوتی ہوگی۔ انتظامی سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو پہلے ہی نان سیلری بجٹ کی مد میں انتہائی قلیل فنڈز ملتے ہیں، جس سے ان کو اداروں کے انتظامی معاملات چلانے میں مشکلات پیش آئیں گی۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ابھی تک سکولوں کو گزشتہ تعلیمی سال کا نان سیلری بجٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں بقایاجات رواں ماہ میں ادا کردیئے جائیں گے، بجٹ میں کٹوتی قواعد وضوابط کیمطابق حکومت وصول کرتی ہے۔
ٹیکس 
  

ای پیپر دی نیشن