ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے تونسہ کا دورہ کیا،انہوں نے اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کو سیلاب متاثرین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سفارشات ارسال کی جائیں گی،رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی نکاسی کیلئے لانگ ٹرم پلاننگ اور تونسہ اور قبائلی علاقوں میں رودکوہیوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس ایم بی آر نے کہا پنجاب حکومت سیلاب زدگان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منظم پلاننگ کے ساتھ دیرپا اقدامات کئے کریں گے،کوشش کی جائے گی کہ آئندہ رودکوہیوں کے پانی سے لوگوں کا نقصان نہ ہو۔ دریں اثنا زاہد اختر زمان نے سیلابی صورتحال بارے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی.سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے تونسہ میں ہونے وا لے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔
ریلیف کمشنر
رودکوہیوں کے پانی کی نکاسی کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے: ریلیف کمشنر
Aug 25, 2022