پی ٹی اے  نے آزاد کشمیر، جی بی  کیلئے زونگ کے لائسنس کی تجدید کر دی 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے سی ایم پاک  (زونگ) کے  موبائل فون لائسنس کی تجدید کر دی ہے تاکہ خطے میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)کو  جاری رکھا جا سکے۔پی ٹی اے نے  سی ایم پاک(زونگ) سے لائسنس کی تجدیدی فیس کی مد میں جو کہ کل 17.5 ملین امریکی ڈالر کا  50  فیصدیعنی8.76 ملین امریکی ڈالر (1.87 بلین روپے کے مساوی وصول کر لی ہے۔جبکہ باقی رقم کی ادائیگی 10 مساوی سالانہ اقساط میں ہو گی۔لائسنس کی تجدید کی تقریب، پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر ز میں ہوئی، جس میں پی ٹی اے، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) اور سی ایم پاک کی سینئر انتظامیہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن