اسلام آباد(نا مہ نگار)کامسٹیک اور دی اسٹینڈرڈز اینڈ میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک کنٹریز(سمک)نے یوگنڈا میں اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے مشترکہ طور پر یوگنڈا کی اسلامی یونیورسٹی میں "اوآئی سی سمک حلال مصنوعات کے معیارات اور ٹیسٹنگ" پر تربیتی کورس کا انعقاد کیا جو22سے 26اگست 2022 کے دوران کمپالا میں جاری رہے گا۔متعدد مصنوعات کی تصدیق بشمول پروسیسڈ فوڈ اور روز مرہ استعمال کی دیگر اشیا، اور ان کی حلال نوعیت ، ماحولیاتی آلودگیوں کے ساتھ ساتھ، حیاتیاتی اور کیمیائی ، اور غیر حلال اجزا جو مسلمانوں کے لیے ممنوع ہیں، عالمی سطح پر ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہیں۔ اس لیے مسلم ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ حلال ٹیسٹنگ کے معیارات اور لیبارٹریز قائم کریں تاکہ صارفین کے لئے مصنوعات کی 'حلال' حیثیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یوگنڈا میں اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر اسماعیل سمبوا گیاگینڈا نے شرکا اور ماہرین کا خیرمقدم کیا۔ سیکرٹری جنرل، سمک، احسان اووٹ، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔