اسلام آباد(وقائع نگار )صوبہ ہزارہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی صدارت میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ آئندہ لائہ عمل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان،مرکزی کو ارڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر،سردار گوہر زمان،سابق ممبر قومی اسمبلی بابر نواز،چئیرمین تحصیل بفہ پکھل سردار شاہ خان،ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس ،چوہدری ماجد مختار،قاری محبوب الرحمن،سلطان العارفین جدون دیگر نے شرکت کی ۔ سردار محمد یوسف ودیگر نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتفاق رائے سے طے کیا گیا ہے کہ چوں کہ صوبہ ہزارہ کا بل قومی اسمبلی اور سینٹ میں جمع ہیں اس لیے ان کو ایجنڈے پر لانے کے لیے ہزارہ کے پارلیمنٹرینز اور ایگزیکٹو کمیٹی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے۔صوبہ ہزارہ کا بل گذشتہ حکومت نے پونے چار سال سے التواء کا شکار رکھا۔
صوبہ ہزارہ بل سابق حکومت نے پونے چار سال التواء کا شکار رکھا،سردار یوسف
Aug 25, 2022