اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ پاشا نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو چلائیں گی۔ عائشہ پاشا نے بیان میں کہا کہ ہم حکومتی کمپنیوں کو نہیں چلا پا رہے، قطر کی حکومتی کمپنیاں کراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس کو چلائیں گی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ مالی سال پاور سیکٹر کو دفاع سے زیادہ پیسہ دیا گیا ، جس کی وجہ اس شعبے میں گردشی قرضہ ہے۔عائشہ پاشا کا کہنا تھا کہ منافع بخش حکومتی کمپنیاں بھی خسارے کی طرف جا رہی ہیں، حکومتی کمپنیوں کو منافع بخش رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ نجکاری کی جائے۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے بتایا کہ قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سرکاری دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے کامیاب مذاکرات ہوئے۔دونوں ممالک کی طرف سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزارت خزانہ کےمطابق قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی فوری سرمایہ کاری پر آمادہ ہوا ہے۔ قطر نے کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹس پر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے
قطر کی حکومتی کمپنیاں اسلام آباد ائیرپورٹ کےعلاوہ کونسے ائیرپورٹس چلائیں گی؟
Aug 25, 2022 | 16:16