نیشنل بینک نےبھی وزیراعظم فلڈریلیف فنڈ قائم کردیا

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022 کےلئے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلئے عطیات کی وصولی کے لئے اکاﺅنٹ کھول دیا۔ نیشنل بینک  حکومت پاکستان کے قائم کردہ فنڈ کے تحت فنڈز جمع کرے گا.نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام شاخیں پاکستان بھر سے نقد، ڈراپ چیک اور متبادل ڈیلیوری چینلز ( اے ڈی سیز) کے ذریعے عطیات/فنڈز وصول کریں گی۔ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی پاکستان کے اندر سے عطیات وصول کیے جاسکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انٹرنیٹ پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے اپنے فنڈز بھیج سکتے ہیں۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی بحالی کےلئے ایک فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت ”وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022‘‘ کے ٹائٹل سے ایک اکاﺅنٹ کھول دیا گیا ہے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن