اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے وفاقی وزیر قانون پر مقدمے کے اندراج پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے رانا ثنا اللہ کے خلاف درج مقدمے کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "رانا ثناء اللہ آپ ہمارے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتے ہو، آپ کے خلاف پاکستانی عوام نے سچا مقدمہ بنادیا ہے”۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں جلد وفاقی وزیر داخلہ کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا ” گرفتاری عنقریب۔”واضح رہے کہ آج وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔