لاہور:رانا ثنااللہ مریم نوا نواز شریف کے خلاف ایک اور مقدمےکی درخواست تھانہ گرین ٹاون لاہور میں دےدی گئی ہے۔متن کے مطابق رانا ثنا نے انتظامیہ، عدلیہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے انہوں نے عدلیہ کے گھیراؤ، ججوں کو آئینی کام سے روکنے کی دھمکی دی۔مقدمے کے متن کے مطابق رانا ثنا نے کہا عدالت اورہر اس ججز کا گھیراؤ کریں گے جو ایجنڈے کو پروان چڑھائے گا۔واضح رہےوفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات میں مقدمہ درج ہوچکاہے۔ تھانہ گجرات میں شہری شہکاز اسلم کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق رانا ثنا نے انتظامیہ، عدلیہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں۔مقدمے کی درخواست میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے انہوں نے عدلیہ کے گھیراؤ، ججوں کو آئینی کام سے روکنے کی دھمکی دی۔اس سے قبل کل پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی۔اور آج ہی پیر محل میں بھی رانا ثنا اللہ اور ن لیگ کی دیگر قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی گئی ہے۔
راناثنااللہ ا،مریم نواز اور دیگر کیخلاف تھانہ گرین ٹاون لاہور میں ایک اور مقدمے کی درخواست ،اب تک کتنےمقدموں کی درخواستٰیں دی جاچکیں؟
Aug 25, 2022 | 21:19