وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں ورلڈبینک، ایشائی ترقیاتی بینک، عالمی مالیاتی اداروں، عالمی ڈونرز سمیت چین، امریکا اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں،عالمی ادارہ صحت کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔ ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے 350 ملین ڈالر کی فوری امداد سے متعلق آگاہ کیا۔ورلڈبینک 50 ملین ڈالر امداد رواں ہفتےکےآخر تک مکمل طور پر فراہم کر دےگا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے 110 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔اےڈی بی نے 20 ملین ڈالر اور یوکے ایڈ نے 1.5ملین پاؤنڈ کی کی فوری امداد کرے گا۔ یوکے ایڈ کی جانب سے وسط اور طویل مدتی منصوبوں کیلئے38ملین پاؤنڈ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں و تنظیموں کی مدد کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں سیلاب متاثرین کے ریسکیواوربحالی کیلئےوسائل بروئےکار لا رہےہیں حکومت نےمشکل معاشی صورتحال کے باوجود فلڈریلیف پروگرام شروع کیا۔
عالمی تنظیموں واداروں کا سیلاب متاثرین کیلئے فوری50کروڑڈالرکی امدادکااعلان
Aug 25, 2022 | 21:23