پارٹی رہنماﺅں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے : کنور عمران


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و امیدوار پی پی 140کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور معاشرتی بگاڑ کی ذمہ دار 16ماہ میں ملک کو معاشی تباہی کا شکار کرنے والی اتحادی جماعتیں ہیں جنہوں نے برسر اقتدار آنے کی خاطر جمہوری اصول تار تار کئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کابدترین استحصال کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پارٹی رہنماﺅں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے گھروں اور املاک پر قبضے کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن