لاہور(خبرنگار)الیکشن کمیشن کی تاریخ سے متعلق چیئرمین جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اظہر صدیق نے صدر پاکستان کو خط لکھ دیا، متن کے مطابق وزیراعظم نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اسمبلیاں وقت سے پہلے تحلیل کی جائیں گی ، 18 جولائی اور 26 جولائی کو مراسلہ لکھا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے، 60 دنوں کے اندر الیکشن ہونے ہیں ، یہ آئین کی منشا ہے، اسمبلیوں نے پانچ سال کی مدت پوری کی ہے، 11 اگست کو صدر پاکستان کو مراسلہ لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 48 پانچ کے تحت تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان کو ہے، وزیراعظم الیکشن کمیشن کو بھی کہا تھا لیکن یہ بدنیتی سے اعلان نہیں کیا جارہا ہے، آئین کے تحت سے پانچ سال اسمبلی مدت ہونے کے بعد 60 دن کے اندر الیکشن کرائے جائیں، مردم شماری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، الیکشن کمیشن صدر پاکستان کے پاس سے مشاورت کر لیں۔ تاکہ صدر پاکستان نیشنل اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔