گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاص احمد موہل نے کھاد ڈیلروں کو ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، اگر کو ئی ڈیلر مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی جیسے جرم میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے اپنے دفتر میں رائس مینجمنٹ کمیٹی اور کھادو ں کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ و دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ کھاد ‘ زرعی ادویات و بیج ڈیلرز‘ کمپنیز کے نمائندگان ‘ رائس ایکسپورٹر اور زمینداروں نے بھی شرکت کی، اجلاس میںڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) جاوید اختر پڈھیار نے شرکاءاجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے محکمہ کی تفصیلی کارکردگی کے علاوہ دھان کی موجودہ صورتحال بار ے میں آگا ہ کیا۔
گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں:ڈپٹی کمشنر
Aug 25, 2023