گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان مزید گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے،حکمرانوں نے قوم کو چیئر لفٹ میں پھنسا دیا ہے ،تاریخی مہنگائی،معاشی بدحالی اور بجلی کی بڑھتی قیمت نے عوام کو زندہ درگور کردیا ہے،کشکول توڑنے کے دعویداروں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،پی ڈی ایم حکومت نے ڈیڑھ سال میں ملک کو مزید تباہی کے دہانے پر ڈال دیا ہے۔انکا مزیدکہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں، بجلی بلز سے تمام اضافی ٹیکس واپس لئے جائیں۔بجلی کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں پسے عوام پر بڑا ظلم ہے۔
حکمرانوں نے قوم کو چیئر لفٹ میں پھنسا دیا ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
Aug 25, 2023