شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سےنئر رہنما،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و امیدوار پی پی 140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں نے معیشت کوتختہ مشق بناتے ہوئے عوام کے مسائل اوروسائل میں توازن بگاڑدیا عوام پرمزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، ان کا درد کی شدت سے چیخنا اورزندگی کیلئے ایڑیاں رگڑنادیکھا نہیں جاتا پسماندہ طبقات کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے ارباب اقتدار واختیار کی مراعات ختم کرناہوں گی حکومت پٹرول کی پرانی قیمت بحال جبکہ عوام کامعیارزندگی بلند کرے۔