لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن بارے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ انٹرپول اور ایف آئی اے کےساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے تعاون سے کریک ڈاو¿ن کو مزید موثر کیا جائےگا۔ بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن کو جاری رکھا جائے گا۔ بیرون ملک بیٹھ کر ٹیلی فون پرشہریوں کو دھمکیاں دینے والے اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور انہیں عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ پنجاب پولیس اب تک امریکہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطی اور خلیجی ریاستوں سمیت مختلف ممالک سے 110 سے زائد اشتہاریوں کو پکڑ کر لاچکی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث ان مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے قانونی کاروائی کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چند ماہ قبل شروع کیا گیا کریک ڈاو¿ن بلاتعطل جاری ہے۔ اشتہاری مجرمان کےخلاف بہترین معاونت فراہم کرنے پر ایف آئی اے اور انٹرپول کے انتہائی مشکور ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے ڈی آئی جی سکندر حیات کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بیرون ملک مفرور اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کا حکم
Aug 25, 2023