لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ کے افسران کااجلاس منعقد ہواجس میں لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نشے کے عادی افراد کی بحالی اور منشیات فروشوں کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے نشہ آور اشیاءبیچنے اور استعمال کرنے والوں کےخلاف منظم کریک ڈاو¿ن کرنے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط اقدامات کےساتھ ساتھ منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈویژنل افسران بہترین حکمت ِعملی کے تحت منشیات فروشوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں جبکہ تعلیمی اداروں کے گردونواح سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جائے۔ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور منشیات فروشوں کو سخت سزا دلوانے کےلئے پبلک پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے اشتراک بڑھایا جائے۔منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے میڈیا کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔والدین اپنے بچوں اور ان کے حلقہ احباب پرکڑی نظر رکھیں۔ منشیات فروش معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جو ہماری نسلوں کو تباہ کرتے ہیں۔
نشہ آور اشیاءبیچنے ‘استعمال کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم
Aug 25, 2023