لاہور(نامہ نگار)اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں میثاق سنٹر قائم کردیا گیاہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پراقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر صوبہ بھرمیں میثاق سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔تمام اقلیتی پاکستانی کسی بھی مدد راہنمائی اور پولیس سروسز کےلئے میثاق سنٹرز پر تشریف لاسکتے ہیں۔میثاق سنٹرز میں اقلیتوں کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کیں جائیں گی۔ پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں میثاق سنٹر کا انچارج بھی اقلیت سے تعینات کیا گیاہے۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ میثاق سنٹرز کی تشکیل سے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا۔اسلامی ریاست میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو عقیدے، مذہبی آذادی، جان و مال کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔اسلام اور آئین پاکستان ہم سب کو حسن سلوک اور حقوق العباد کی تلقین کرتا ہے۔
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں میثاق سنٹر قائم
Aug 25, 2023