بھگت سنگھ کے قریبی ساتھی راج گرو کی 115 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا


لاہور(خبرنگار)چیئر مین بھگت سنگھ فاﺅنڈیشن پاکستان امتیاز رشید قریشی کی قیادت میں لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیمو کریٹک لان میں بھگت سنگھ کے قریبی ساتھی راج گرو کی 115 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں محمد وحید قریشی،حاجی مشتاق احمد بھٹی ،جنید احمد پراچہ ،ڈاکٹر شاہد نصیر،غلام اللہ خان جوئیہ ،چوہدری زبیر احمد فاروق ،ملک احتشام الحسن سمیت دیگر نے شرکت کی، امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاو¿نڈیشن پاکستان نے کہا کہ آج گرو جیسے بہادر لوگ صدیاں گزرنے کے بعد پیدا ہوتے ہیں اور ایسے عظیم لوگ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن