پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ملک  مسلسل بدحالی کا شکار رہا:طاہر اقبال 


 فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 114 کے رہنما رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ملک مسلسل بدحالی کا شکار رہا۔ مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا اور معیشت تباہ ہوئی اتحادی حکومت نے سوا سال میں پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیا اور ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا۔ مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ نواز لیگ کا ٹارگٹ ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل پارٹی قیادت نے مرتب کررکھا ہے جس کی عملداری آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت تشکیل دینے کے فوری بعد یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات انہوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن