لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے جس میں اعلیٰ اخلاقیات کا معیار برقرار رکھنا ہر مسیحا کا فرض ہے اور ہم اسی اصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے علاقے میں غریب، مستحق و نادار افراد کی مدد کےلئے کام کر رہے ہیں، علاقے کے قرب و جوار میں صرف ایک سرکاری ہسپتال ہونے کی وجہ سے اہالیان کو علاج معالجے کی سہولیات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اسی لئے خدمت کے جذبے کے تحت ہم نے یہاں پر فلاحی ادارے یوسف میموریل ہسپتال کی بنیاد رکھی ہے جس میں بڑی حد تک مستحق افراد کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ہسپتال میں صحت کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر زاہد جاوید نے کیا۔
ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ،اعلیٰ اخلاقیات کا معیار برقرار رکھنا ہر مسیحا کا فرض :ڈاکٹر زاہد جاوید
Aug 25, 2023